تازہ تر ین

پشاور: بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کو بکتربند گاڑی میں سخت سیکورٹی میں عدالت لا کر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔
ملزم پر تین بچیوں سے زیادتی کے بعد دو کو قتل کرنے کا الزام ہے، بچیوں سے زیادتی کے واقعات رواں ماہ جولائی کی تین تاریخ اتوار کو رونما ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مقامی عدالت نے ملزم کو گزشتہ روز ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain