تازہ تر ین

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ، جل کر خاکستر، مسافر محفوظ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) رحمان آباد مری روڑ پر میٹرو بس میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئی۔
سکستھ روڈ رحمان آباد جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے رحمان آباد اسٹیشن پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو آگ کے بعد ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ سے باہر نکالا گیا۔
کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور میٹرو بس اسٹیشن بھی مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ریسکیو 1122 انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری قریب ترین ایمبولینس، فائرٹرک اور ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کیا، جس وجہ سے بروقت آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ایمرجنسی گاڑیاں بھی لوکیشن پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain