تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے، نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا.
حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات، عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا، فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain