لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کے بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔