تازہ تر ین

مسجد نبویﷺ واقعے پر 6 پاکستانیوں کو سزائیں، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔
اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشاءاللّہ!‘
سفارتی ذارئع کے مطابق3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ 3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔
خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain