تازہ تر ین

توشہ خانہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، عمران خان نااہل ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں نہ ٹی سیٹ چھوڑا اور نا کوئی سونے کا قلم چھوڑا۔ توشہ خانہ سے گھڑیاں اٹھائیں، فروخت کرکے بیس فیصد رقم جمع کرا دی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی اور غیراخلاقی کام ہوا۔ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں بھی ان کو ظاہر نہیں کیا۔ غیرملکی سربراہ سے ملنے والی گھڑی دبئی میں بیچ دی گئی، اس کے بعد سے اس ملک سے تعلقات کشیدہ ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا گیا۔ جو معیار قائم کئے گئے ہیں ان کے بعد ریفرنس دائر ہوتے ہی عمران خان کا نااہل ہونا طے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain