تازہ تر ین

ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا

عمان: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔
کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔
ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
ایشیاکپ کوالیفائرز 2022 میچز:
20 اگست – سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ
21 اگست – یو اے ای بمقابلہ کویت
22 اگست – یو اے ای بمقابلہ سنگاپور
23 اگست – کویت بمقابلہ ہانگ کانگ
24 اگست – سنگاپور بمقابلہ کویت
24 اگست – ہانگ کانگ بمقابلہ یو اے ای


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain