لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔
پاکستان کے شہروز کاشف نے 8035 میٹ رنویں بلند چوٹی گیشر برم ٹو سر کی، اس سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، وہ چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ شہروز کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی، اس مہم میں کامیاب ہوئے تو شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔
گیشر برم ٹو چوٹی سر کرنے والوں میں شہروز کاشف، ساجد سد پارہ اور امتیاز سدپارہ شامل ہیں۔






































