تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے سمری وزارت خزانہ بھجوا دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کل کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain