راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گرد کماندڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں ملوث تھا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مارے جانے والے دہشت گرد آئی ڈی ایز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔