لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں بخار کی دوا کی قلت پیدا ہوگئی جس سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق کورونا، ڈینگی اور موسمی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے شہر میں بخار کی ادویات کی قلت ہے۔میڈیکل اسٹورز مالکان کاکہنا ہےکہ شہر میں 5 ماہ سے بخار کی میڈیسن نہیں آرہی ہے، اسٹور پر 3 ہفتوں بعد 2 سے 3 ڈبے ملتے ہیں جس سے دوا وافر مقدار میں موجود نہیں اور مریض پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہےکہ کابینہ نے ادویات کی قیمت کی منظوری نہیں دی، بخار کی گولی پر لاگت زیادہ آتی ہے اور قیمت کم ہے۔