تازہ تر ین

مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا۔متاثرین کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکارہوگی۔وسائل کی دستیابی کے لیے وفاقی حکومت صوبوں سے مل کر بھرپور کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تیزبارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کےکاموں میں مشکلات آرہی ہیں۔عوامی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں۔آئیں ہم سب سیلاب متاثرین کا سہارا بنیں۔
انہوں نے کہاہے کہ عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔عوام وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 12164 -جی میں عطیات جمع کراسکتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain