سوات: (ویب ڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سوات ایکسپریس وےکو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جمعرات کی صبح بندکی گئی سوات ایکسپریس وے کو موٹر وے پولیس نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیےکھول دیا ہے۔
سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بندکیا گیا تھا۔
موسم کی خرابی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتہائی ضروری حالات میں سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔