تازہ تر ین

چودھری پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پوری مشینری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے، متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کا تعاون لائق تحسین ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain