اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔