تازہ تر ین

امدادی کارروائیوں کو ذاتی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے: مولانا فضل الرحمان

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کو ذاتی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، سیالب کے معاملہ پر سیاست کے بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمت کی جائے۔
پشاور میں مولانا فضل الرحمان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور امدادی کاروائیوں سے متعلق اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی کوئی حد نہیں، لوگ درختوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، انتظامیہ اور حکومت ہر لحاظ سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، میں اس وقت اپنے گاؤں میں ہوں اور ڈی آئی خان شہر نہیں جا پارہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں، امدادی کارروائیوں کو ذاتی اختلافات کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے، اس معاملہ پر سیاست کے بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمت کی جائے، این ڈی ایم اے اور فوجی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تمام کارکن گھر میں نہ بیٹھیں اور متاثرین کی امداد میں مصروف ہوجائیں۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پر لوگ متاثر ہیں وہاں جاکر ان کو مدد پہنچائیں، راشن بھیجنے کے بجائے تیار کھانا بھجوایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain