تازہ تر ین

سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیر اعلیٰ کے پی

پشاور : (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ دے دیں تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نا لائق اور نااہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی ہے، زرداری کے پاس لوٹے خریدنے کیلئے کروڑوں روپے موجود ہیں لیکن سیلاب زدگان کیلئے کچھ نہیں ہے۔
پشاور میں ’’منشیات فری پشاور‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا چیز کہاں سے آتی ہے، منشیات کے اڈوں کو ختم کرنا ہوگا تب ہی اس لعنت سے معاشرہ صاف ہوسکے گا۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے ’’منشیات فری پشاور‘‘ پروگرام کو صوبے بھر میں شروع کرنے کا اعلان کیا اورکہا کہ حکومت منشیات سے بحال ہونے والے افراد کو روزگار کے مواقع میسر کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain