تازہ تر ین

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں نیا بنچ تشکیل، جسٹس اطہر سربراہی کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
پانچ ججز پر مشتمل لارجر بنچ کی سربراہی اب چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری رکھا ہے اور 31 اگست کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ وہ 12 جولائی سے 25 اگست تک چھٹیوں پر تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain