اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کے روبرو شہباز گل کی جانب سے علی بخاری ایڈدووکیٹ و دیگر وکلا نے دلائل دیے۔
عدالت نے شہباز گل کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت کیس میں تاحال ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے جیل ہی میں رہیں گے ۔ بغاوت کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہو گی۔