لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں اور اپنی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو سیلاب زدگان کی مدد کی ہدایت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی ، کارکن اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زد گان کی مدد کے لیے مختص کر دیں۔
نواز شریف نے مزید لکھا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں، جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔