تازہ تر ین

وادی کمراٹ میں 200 کے قریب سیاح پھنس گئے، ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے کی اپیل

سوات: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کی وادی کمراٹ میں ملک کے مختلف علاقوں سے تفریح کے لیے جانے والے سیاح سیلابی ریلے اور موسمی صورت حال کے باعث پھنس گئے ہیں۔
ان سیاحوں کی تعداد 200 کے قریب ہے جن میں خواتین اور شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، یہ فیملیز گزشتہ 48 گھنٹوں سے کمراٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے ایک خیمے میں پناہ لی ہوئی ہے۔
خاتون سیاح نے بتایا کہ وادی کمراٹ کے دونوں اطراف دریا کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے اور تمام رابطہ پُل ٹوٹ گئے ہیں، مسلسل بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی سے لینڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں سردی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان بہت کم رہا اور پینے کا پانی بھی ختم ہوگیا۔ یہاں سے پیدل آنے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے، اس لیے ہم نے کمراٹ کے جنگل میں پناہ لی ہوئی ہے۔
مشکل میں پھنسے سیاحوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ہیلی کاپٹر یا کسی دوسرے طریقے سے ریسکیو کیا جائے کیونکہ صورت حال بہت خراب ہوتی جارہی ہے، اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو کوئی بڑا المیہ پیش آسکتا ہے۔
خاتون سیاح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دریا کا بھاؤ کم ہونے میں مزید پانچ سے 6 دن لگ سکتے ہیں، یہاں پر مسلسل بارش اور سردی کی وجہ سے ہمیں اپنے کل کا نہیں معلوم، ہم نے صوبائی حکومت اور دیگر اداروں سے اپیلیں کیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا، اب اس پیغام کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے۔
دوسری جانب صوبائی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیاحوں کو ہیلی کاپٹر سے ہی ریسکیو کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے انتظامات کردیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain