تازہ تر ین

آئندہ سال معاشی صورتحال بہتر اور مہنگائی کم ہو جائے گی، خرم دستگیر کا دعویٰ

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال ملک میں معاشی صورتِ حال بہتر اور مہنگائی کم ہو جائے گی۔
خرم دستگیر نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انتہائی مشکل ترین حالات میں ذمہ داری نبھائی ہے، معاشی پالیسی پر اختلاف ہو سکتے ہیں اور ہماری پارٹی میں ظاہر بھی ہوئے، معاشی پالیسی پر وزیراعظم شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے بہت محنت کی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کے بجلی بل دوبارہ جاری ہوں گے، گھریلو صارفین کے لیے بجلی بل جمع کرانے میں 6 ستمبر تک توسیع کر دی، وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا اور اب مسائل کے حل کے لیے حیدر آباد میں ہوں، معمول سے 7 گنا زیادہ تک بارشیں ہوئی ہیں جس سے گرڈ اسٹیشن ڈوب گئے، حیسکو اور سیپکو کے چیف کو ہدایات دیں کہ جلد پانی کی نکاسی کریں۔
انہوں نے کہا کہ 54 فیصد صارفین ایسے ہیں جن کا بل 200 یونٹس سے کم آتا ہے، کم آمدنی والوں کو سہولتیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے فیڈر جہاں ادائیگی زیادہ اور لائن لاسز کم وہاں لوڈشیڈنگ کم ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں زیادہ ہے جہاں چوری اور لائن لاسز زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 ہزار میگاواٹ کی توقع تھی مگر گرمیوں میں 30 ہزار میگاواٹ ہوگئی تھی، ملک میں بجلی وافر بتائی گئی جو غلط ہے، ہماری پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے، گرمیوں اور سردیوں کی ڈیمانڈ میں کم زیادہ کو مینج کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain