تازہ تر ین

حکومت ایک جھونکے کی مہمان ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ایک جھونکے کی مہمان ہے،ایک جھونکا آیا تو یہ حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فضل الرحمان، زرداری،نوازشریف اور شہباز کی اصلیت جان چکے ہیں،ان لوگوں نے قومی خزانے کے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اقتدار میں آئے اور سب سے پہلے نیب قانون کو تبدیل کیا،یہ لوگ عوامی کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، پیپلزپارٹی عملاً ختم ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان 8 ستمبر کو ملتان آ رہے ہیں،ملتان بابر چوک فاطمہ جناح ٹاؤن میں عمران خان کا جلسہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain