تازہ تر ین

دادو : مختلف علاقوں میں سیلاب کی بگڑتی صورتحال، شہریوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونےکی ہدایت

دادو: (ویب ڈیسک) ضلع دادو کے علاقوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلاب کی بگڑتی صورت حال پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کردی۔
سیلاب کی بگڑتی صورت حال کے بعد ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نے الرٹ جاری کردیا ہے اور رہائشیوں سےکہا ہےکہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ڈپٹی کمشنر مرتضیٰ شاہ نےکاچھو کے مکینوں اور کچے کے علاقےکے رہائشیوں کو بھی علاقے سے نقل مکانی کا کہہ دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ضلع بھر میں بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی ہے، متعلقہ افسران اور عملہ ہنگامی صورت حال کے لیےتیار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain