تازہ تر ین

عمران خان کے بیرونی ایجنڈے سے عوام باشعور ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ‎اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کو عوام کا سوچنے کے لیے اپنی ’میں‘ اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا، عوام ایک فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے، قوم کے شعور نے کارٹلز مافیا اور سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے، ‎قوم باشعور ہوگئی اسی لئے عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی۔
‎مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ ڈوب رہا ہے اور تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں، ‎عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی، ‎عمران خان 4 سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی۔
‎ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری نہ ہوتی، ‎عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain