تازہ تر ین

‘ضمنی الیکشن عمران خان کی محبت سے بھرپور عوامی سیلاب کی وجہ سے ملتوی کیےگئے’

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ ضمنی الیکشن عمران خان کی محبت سے بھرپور عوامی سیلاب کی وجہ سے ملتوی کیے گئے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر کے ضمنی الیکشن پانی والے سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی محبت سے بھرپور اور شرابور عوام کے سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہوئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے طنز کے لیے اردو کا محاورہ بھی استعمال کیا اور لکھا کہ ‘ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا’۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیےگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain