تازہ تر ین

شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

شمالی کوریا : (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔
اس موقع پر ملک کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ نئے قانون سےجوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گی۔
شمالی کوریا نے سخت پابندیوں کے بعد بھی 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی صلاحیت کو آگے بڑھایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain