اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان چکلالہ سے خصوصی طیارے پر گجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اڑان کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے بحفاطت لینڈنگ کی،
عمران خان گجرانوالہ جلسے کے لیے بائے روڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
