اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
