اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر ، فواد چوہدری اور عمران خان کو شو کاز جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں بھی توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے، اس کے علاوہ انہوں نے 21 اور 27جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کےخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔