کراچی : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم میں2 سے 3تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پاک انگلینڈ سیریز کا پلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ کے لیے قومی ٹیم میں آج 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی طرف سے آج شان مسعود ڈبیو کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا۔
محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے جانے کا امکان ہے۔ محمد وسیم جونئیر فٹ ہوئے تو وہ محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ آخری تین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔