تازہ تر ین

پاکستانی صارفین کو انسٹاگرام تک رسائی میں تاحال پریشانی کا سامنا

کراچی: (ویب ڈیسک) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروسز پاکستان میں تاحال بحال نہ ہوسکیں۔
گزشتہ رات دنیا بھر کے صارفین کو انسٹاگرام اکاؤنٹ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا تھا تاہم کمپنی نے اس مسئلے کو دور کردیا جس کے بعد امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو اب انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے تاہم پاکستان میں استعمال کنندگان کو پریشانی کا سامنا ہے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی نے سروسز میں مسائل کے متعلق ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کے کچھ صارفین کو ان کے اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد از جلد چیزیں معمول پر آجائیں گی۔
اس ٹویٹ کے ایک گھنٹے بعد کمپنی نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں مسئلے کو حل کردیے جانے کے تصدیق کی گئی تاہم، صارفین نے کمنٹس میں مسئلے کے جوں کے توں رہنے کے متعلق اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں اور سروس جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain