تازہ تر ین

اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا، ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور ایم پی اے وقار چیمہ کو طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، مسلم لیگ نواز کے ایم این اے جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں طلب کیا جبکہ سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کی ٹیم نے لیگی رہنما جاوید لطیف وغیرہ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا، اینٹی کرپشن قبل ازیں مسلم لیگی ایم پی اے محمد وقار چیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے، وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف اسٹیٹ لینڈ اور پی سی بی ایل لینڈ پر غیر قانونی قبضہ تحقیقات جاری ہیں، غیر قانونی ویگن سٹینڈ، سروس سٹیشن، پانچ دکانوں اور ہائی وے لینڈ پر پلازہ کی غیر قانونی تعمیر پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain