تازہ تر ین

قوم حیران ہے ملک میں کیا ہو رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم حیران ہے ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت جس حال میں چھوڑ کر گئے وہ بھی قوم کے سامنے ہے، مہنگائی کا بہانا بنا کر اقتدار میں آنے والے مہنگائی تو ختم نہیں کرسکے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیک سے حکمرانوں کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ،پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،آڈیو میں مریم اور شہباز شریف کی گفتگو اس حوالے سے واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد تشویش کا اظہار کرکے مگرمچھ کے آنسو بہائے،حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گرائے ہیں،عوام سے دو وقت کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے،


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain