تازہ تر ین

شان مسعود کو یارکشائر کاؤنٹی کلب کا کپتان مقرر کردیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود کو سیزن 2023 کے لیے انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی نے کپتان مقرر کردیا ہے۔
یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن نے بدھ کو کہا تھا کہ شان کو 2023 کے لیے کلب کا نیا کپتان نامزد کیا جائے گا، بدھ کے روز ہیڈنگلے میں گلوسٹر شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شکست کے بعد گبسن نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی بلے باز جس نے ڈربی شائر سے دو سال کے معاہدے پر شمولیت اختیار کی ہے اگلے موسم گرما میں تمام ٹورنامنٹس میں کاؤنٹی کی کپتانی کریں گے۔
گبسن نے کہا ہم نے شان کے ساتھ جو بات چیت کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے کلب کا کپتان بننے والا ہے، شان کلب کے کپتان بننے جا رہے ہیں اور وہ قیادت کا اپنا انداز لائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain