Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی، سرکاری ہسپتالوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا، وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گنگارام ہسپتال کے زچہ وبچہ بلاک کو رواں ماہ مکمل کیا جائے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبہ بھر میں زیر تکمیل ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے ہسپتالوں کی سولر ائزیشن کے پروگرام کا مکمل تخمینہ لگانے کا حکم دیا جوبلی ٹاؤن میں ڈینٹل ہسپتال کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیوگوجرانوالہ اورساہیوال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے، 500بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں، ڈی ایچ کیو ساہیوال کو 773 بیڈز پرمشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں، وزیر اعلی نے 250بیڈز کے انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی میں 30ڈائیلسز مشینیں اوردیگر آلات کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان کے آؤٹ ڈور اورایمرجنسی بلاک کو جلد فنکشنل کر نے کا حکم دیا گیا۔
    اجلاس میں نشتر ہسپتال ملتان میں پیٹ سکین اورسائیکلوٹران مشین کی تنصیب کے لئے فنڈزکے اجراء کی اصولی منظوری دی گئی، جنرل ہسپتال ارفع کریم ٹاورمیں پہلے مرحلے میں 200بیڈ کا ایمرجنسی وارڈ مکمل کیا جائے گا، جناح ہسپتال کا 256 بیڈزکاٹراما سینٹر اورایمرجنسی جلد فنکشنل کردیا جائے گا، اجلاس میں جناح ہسپتال کے آنکالوجی وارڈ میں جدید ترین مشین کی تنصیب کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
    اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری خزانہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.