Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اس وقت سب کو سیاست چھوڑ کر عوام کی مدد کرنی چاہیے:بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک پاکستان پانی میں ڈوبا ہے، دوسرا پاکستان سیاست کررہا ہے، ایک ہی وقت میں دو پاکستان نہیں چل سکتے،۔اس وقت سیاست کو چھوڑ کر عوام کی مدد کرنی چاہیے۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے حصے میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں سمندر ہی سمندر ہے اور سیلاب کا پانی دریاؤں سے نہیں بلکہ آسمان سے آیا۔
    انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ لوگ قدرتی آفت سے متاثر ہوئے اور جون سے لے کر آج تک متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد امداد اور وسائل سے زیادہ ہے اور ایک تہائی پاکستان سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متاثرین کے لیے ہمیں بیرون ممالک سے تعاون کی فراہمی کا عمل جاری ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں جس کے باعث خوراک کا مسئلہ پیدا ہوا اور سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کھڑے پانی میں مچھروں کی بھرمار ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپتال ان اضافی مریضوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ ایک چیلنج سے نکلتے ہیں تو دوسرا سامنے آتا ہے، ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہو گا۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم مایوس نہیں اور سیاست نہیں ملکی مفاد کو دیکھنا ہوگا اور اس وقت ملک کو متحد کر کے عوام کی مدد کرنا ہو گی۔ ہمیں پہلی بار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم پورے ملک کو اون کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اب بھی کچھ الگ سوچ رہے ہیں انہیں عوام کا سوچنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ جب پرویز مشرف کی حکومت تھی تو کیا ہم نے لانگ مارچ شروع کیا تھا۔ سیاست ہوتی رہے گی اور الیکشن بھی ہوتے رہتے ہیں مگر یہ وقت ملک کو مشکل سے نکالنے کا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ ملک کو وحدت کی ضرورت ہے اور متاثرین کی مزید امداد کے لیے کام کرنا ہو گا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا سیلاب متاثرین موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں؟ یہ ترقی یافتہ ممالک کا نتیجہ بھگت رہے ہیں لیکن پاکستان کے لوگوں نے تاریخ میں ہر مشکل کو دیکھا اور اس کا سامنا کیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر زور دیا اور اقوام متحدہ کا ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی میں تبدیل کر دیا۔ انتونیو گوتریس اور امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان کی مدد کرنی ہے۔ جہاں جہاں انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے اسے کھڑا کریں گے۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک نئی فصل اگانے کے قابل ہوں گے اور ہم چھوٹے کسانوں کو تعاون فراہم کریں گے۔ سیلاب سے معیشت تباہ ہوئی لیکن ہم دوبارہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ سندھ حکومت کو کہا ہے کہ محنت سے اگلی فصل ہر حال میں اگائیں گے اور اس مشکل سے نکل کر پورے پاکستان کو ایک چھتری تلے لائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو خارجہ پالیسی سمیت ہر طرح سے نقصان پہنچایا۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا عمران خان نے چندہ چوری کیا اور پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ عمران خان کا طریقہ کار ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھیں۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے اور فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے۔ عمران خان سازش کر رہے ہیں کہ سیلاب کے دوران حکومت آئے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ کا پیسہ سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے اور ہم پر کبھی سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ عمران خان پر توشہ خانے میں خیانت کا الزام لگا اور عمران خان کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے باعث معاشی اور زرعی مسائل درپیش ہیں، ہم نے ایک قوم بن کر سانحات کا مقابلہ کرنا ہے، یو این سیکرٹری جنرل یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے ہی پاکستان پہنچے، یو این سیکرٹری جنرل کے شکر گزار ہیں کہ وہ مصروفیت کے باوجود ہمارے پاس آئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

      این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ

      موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.