تازہ تر ین

ڈیل کے بعدنواز شریف کس طرح دل کی بات کریں گے، ہو نہیں پائے گا،فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈیل کے بعدنواز شریف کس طرح دل کی بات کریں گے، ہو نہیں پائے گا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف کی آج نشر ہونے والے انٹرویو سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کے پاس سنانے کیلئے بہت سی کہانیاں ہیں۔
انہوں نے مریم نوازکی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے کہ ڈیل کے بعد وہ کس طرح دل کی بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے؟وہ این آراو22کیلئےکی گئی ڈیل کوکیسے ظاہرکریں گے،ہو نہیں پائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے۔ ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain