تازہ تر ین

پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بیٹھا دیا۔ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی جبکہ میرے دور میں عوام مطمئن تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 5 ارب ڈالر پیش کیے جا رہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ کیونکہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
نواز شریف نے کہا کہ کس نے آپ کو پاکستان سے انتقام لینے کے لیے کہا؟ پاکستان میں اترتے ہی ہمارے ساتھ جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے تاہم بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا جس پر مجھے فخر ہے اور اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم نواز میرے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں اور پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک بار آکر ملتی تو کہتی تھیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا۔ ان سے کہا جاتا ایسا نہیں ہوسکتا تو کہتی تھیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں اور والدہ نے میرے ہاتھ میں جان دی، اس وقت میں تکیے پر بیٹھا ہوا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain