تازہ تر ین

مریم نواز والد نوازشریف کے ہمراہ آج لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گی

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف آج پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گی۔
پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگی، ن لیگی ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں میاں محمد نواز شریف موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے۔
دوسری جانب مریم نواز شریف بھی اپنے خلاف بنائے گئے کیسز اور آڈیو لیکس سے متعلق پریس کانفرنس میں اہم بیانات دیں گی۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں مریم نواز شریف اور نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق بھی اہم اعلان متوقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے آج ہونے والی پریس کانفرنس سے متعلق بتایا کہ یہ پریس کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی میڈیا ٹاک ہوگی جس میں نواز شریف میڈیا نمائندگان سے اپنے دل کی باتیں کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain