تازہ تر ین

حضور اکرمؐ کی آمد سے تاریکیوں کا خاتمہ، باطل طاقتوں کو شکست ہوئی: عمر سرفراز

لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کی حیات طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، آپؐ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کا خاتمہ ہوا۔
عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے تمام انسانیت کو بہت بہت مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کی آمد سے چار سو نور پھیلا اور باطل طاقتوں کو شکست فاش ہوئی، عید میلاد النبیؐ کا بنیادی پیغام سیرت طیبہﷺ پر من و عن عمل کرنا اور اپنی زندگیوں کا لازمی جزو بنانا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دنیا بھر کی اقوام کو آقائے دو جہاں ﷺ کی حیات طیبہ سے روشناس کرانے ضرورت ہے، دنیا کے تمام مسائل کا حل آپﷺ کی حیات طیبہ پر عمل کرنے میں پنہاں ہے، مدینہ کی ریاست مذہبی آزادی اور سماجی عدل و انصاف کی آئینہ دار ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain