تازہ تر ین

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد بھارتی فلم کا 10 سالہ ہیرو چل بسا

احمدآباد: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد فلم چھیلو شو کا 10 سالہ ہیرو راہول کولی چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراتی فلم ‘ چھیلو شو’ کو بھارت کی جانب سے اگلے سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجا گیا ہے اور یہ فلم بھارت میں 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 10 سالہ اداکار راہول کولی فلم کی ریلیز سے قبل ہی چل بسے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راہول کولی کا انتقال 2 اکتوبر کو احمد آباد کے اسپتال میں ہوا اور وہ بلڈ کینسر سے نبرد آزما تھے۔
راہول کولی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain