Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
    • سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
    • نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی  کا دورہ Devsinc
    • لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرمی چیف سے کرسچن ٹرنر اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقاتیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ نے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کنگڈم آف سعودی عرب کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سپہ سالار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے، باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک امن و استحکام اور امت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے بھی جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
    بیان کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
    کرسچن ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے اپنا رول ادا کرنے کا عہد کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.