تازہ تر ین

سندھ کابینہ نےکراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نےکراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یونیورسٹی ضلع وسطی میں بنائی جائےگی، عباسی شہید اسپتال میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں بھیجنےکی ہدایت کی ہے۔
کابینہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ آف بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ نواب شاہ ایکٹ بھی کابینہ میں پیش ہوا جسے منظور کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain