تازہ تر ین

بالی ووڈ کنگ خان کا امیتابھ بچن کو 80 ویں سالگرہ پر منفرد خراج تحسین

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ان کی 80 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے عہد ساز اداکار کے نام ایک محبت و عقیدت پر مبنی پوسٹ شیئر کی۔
امیتابھ بچن منگل 11 اکتوبر کو 80 برس کے ہوگئے۔
کنگ خان نے اپنی پوسٹ میں اس ایک چیز کا بھی انکشاف کیا جو انہوں نے عظیم انسان، سینیئر اداکار، سپر اسٹار، باپ اور سپر ہیومن سے حاصل کیا۔
شاہ رخ خان کے مطابق وہ چیز یہ ہے کہ کبھی پیچھے نہ ہٹنا بلکہ سیکھنا، دوبارہ اٹھنا اور ہمیشہ بار بار کوشش کرنا ۔
اس موقع پر کنگ خان نے امیتھابھ بچن کو مینشن کرکے یہ بھی لکھا ’ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہمارے پوتوں نواسوں کو بھی تفریح فراہم کریں۔ سر آپ کے لیے میرا خلوص اور محبت‘۔
شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی جس میں دونوں یہ کہتے نظر آرہے ہیں، ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain