تازہ تر ین

چوہدری شجاعت کی وزیراعظم سے ملاقات، حکومت کیساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین، ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات میں اتفاق پایا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جان ہو کر کام کرتی رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain