تازہ تر ین

بارشوں اور سیلاب سے مزید9 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار717ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں سندھ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
سیلاب سے 21 لاکھ 14 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سیلاب سے 14جون سے اب تک12 ہزار 867افراد زخمی ہوئے۔
سیلاب سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں اور 436 پل تباہ ہوئے۔ سیلاب سے 11لاکھ 60ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain