اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لئے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔