تازہ تر ین

ضمنی انتخاب میں پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے، الیکشن کمیشن سندھ

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ انتخابی حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کےجوان الرٹ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاہم ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی سے متعلق کل اجلاس طلب کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری سندھ کریں گے اور اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain