تازہ تر ین

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا ہے تاہم وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاكستان مسلم لیگ ن كے دور حكومت میں بھی اٹارنی جنرل آف پاكستان رہنے والے اشتر اوصاف علی 2015۔2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain